گوگل نے پاکستان میں 2024 کے مقبول ترین سرچ ٹرینڈز کا اعلان کر دیا
اس سال پاکستانیوں نے انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ کن شخصیات کے بارے میں سرچ کیا؟گوگل نے پاکستان میں 2024 کے مقبول ترین سرچ ٹرینڈز کا اعلان کر دیا۔
معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے مجموعی طور پر 6 مختلف کیٹیگریز( کرکٹ، ہاؤ ٹو، ریسیپی، موویز ، ڈرامے، ٹیکنالوجی اور شخصیات) پر مبنی پاکستانیوں کی پسندیدہ سرچز کی فہرست جاری کردی۔
پاکستانی2024 میں کافی منفرد شخصیات کے بارے میں گوگل پر سرچ کرتے رہے۔گوگل سرچ میں پاکستانیوں کیلئے کرکٹ ٹاپ ٹرینڈ رہا۔سیلیبریٹی میں ثنا جاوید اور زویا ناصر،سوشل میڈیا کی مشہور شخصیات حریم شاہ اور دیگر کے بارے میں بھی سرچ کیا گیا۔ اسی طرح پاکستانی ڈراموں کی عشق مرشد، کبھی میں کبھی تم وغیرہ کی مقبولیت بھی بدستور برقرار رہی۔
پاکستان میں اس سال لوگوں نے جس شخصیت کو سب سے زیادہ سرچ کیا، وہ ایرانی نژاد فرانسیسی فوٹوگرافر عباس عطار ہیں۔اس کے علاوہ پاکستانیوں نے کھانوں کی تراکیب، ٹیکنالوجی میں مصنوعی ذہانت کےٹولز چیٹ جی پی ٹی، لاگ ان، بنگ امیج کری ایٹر، انفنکس نوٹ 30، ویوو وائے 100 (Vivo y 100)، جیمینائی، انفنکس ہاٹ 50 پرو، ریڈ می 16 پرو میکس، آئی فون 16 پرومیکس، انفنکس نوٹ 40اور ری میکر اے آئی کے بارے میں سرچ کیا گیا۔
واٹس ایپ میں گروپ چیٹس کیلئے کارآمد فیچر متعارف
دسمبر 10, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر دو بجے ہوگا
مئی 16, 2024 -
کون سے مشروبات استعمال کر کے قبض سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے؟
فروری 16, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔