گوگل کے صارفین کیلئے خوشخبری،معروف ٹیکنالوجی کمپنی نے جیمنی لائیو اسسٹنٹ مفت پیش کرنے کا اعلان کردیا۔
گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس کا جیمنی لائیو اسسٹنٹ، جو ابتدائی طور پر پکسل 9 سیریز کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا ، اب جیمنی ایپ کے ذریعے تمام فری صارفین کیلئے مفت دستیاب ہو گا۔ اس سے پہلے لائیو اسسٹنٹ کو تمام صارفین کیلئے ریلیز سے پہلے جیمنی ایڈوانسڈ صارفین تک محدود کردیا گیا تھا۔
جیمنی لائیو اب ایک بہترین آواز کی کمانڈ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے ،جو زیادہ تر اصل تقریر یا گفتگو کے طور پر پیش کرتا ہے، جس میں وقفے اور فلر الفاظ شامل ہیں اور کم روبوٹک آواز آؤٹ پٹ میں پیش کرتا ہے۔معیاری جیمنی اور گوگل اسسٹنٹ کے برعکس، یہ سیاق و سباق کو زبردست اندازمیں یاد بھی رکھتا ہے، فی الحال اپ گریڈڈ چیٹ بوٹ ابھی صرف انگریزی تک محدود ہے۔گوگل نے ایکس ڈاٹ کام کے ذریعے جیمنی لائیو کے وسیع پیمانے یعنی تمام صارفین کیلئے پیش کرنے کی تصدیق کی ہے، جو اس کے جدید اے آئی ٹولز کو زیادہ قابل رسائی بنانے میں اہم ا قدام اورسنگ میل ہے۔
دنیا کا سب سے پتلا آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہو گا؟
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
علیمہ خان کا سائفر کیس پر انوکھی کہانی کا حوالہ
اپریل 3, 2024 -
چیمپئنزون ڈےکپ:پینتھرزنےمارخورزکوشکست دیکرفائنل جیت لیا
ستمبر 30, 2024 -
مکسڈمارشل آرٹس:قومی فائٹرنےبھارتی فائٹرکوشکست دیدی
اگست 19, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔