
ٹیکنالوجی کےشعبے میں اہم پیشرفت ،گوگل جلد ایسا فیچر متعارف کروانے جا رہاہے، جو واٹس ایپ کی ضرورت کو ختم کردے گا۔
اب صارفین گوگل میسجز سے براہ راست واٹس ایپ پر ویڈیو کال کرسکیں گے۔گوگل میسجز واٹس ایپ کے ساتھ ملکر ایک ایسے فیچر پر کام کررہا ہے، جو صارفین کو مستقبل میں گوگل میسجز انٹرفیس سے براہ راست واٹس ایپ ویڈیو کال کرنے کے قابل بنائے گا۔اگر میسیج بھیجنے والے اور وصول کنندہ دونوں کے پاس واٹس ایپ انسٹال ہے تو انہیں مینو میں ایک نیا ویڈیو کال آئیکن ظاہر ہوگا۔ اس آئیکن پر ٹیپ کرنے سے فوری طور پر واٹس ایپ ویڈیو کال شروع ہو جائے گی۔فی الحال یہ کالنگ فیچر ون آن ون چیٹس تک محدود ہے۔
کمپنی کے مطابق گوگل میسجز میں ویڈیو کال کا آپشن گوگل میٹ پر ڈیفالٹ ہوگا اورامید کی جارہی ہے کہ صارفین کے پاس بہت جلد ویڈیو کالز کیلئے واٹس ایپ یا گوگل میٹ کے درمیان چوائس ہوگی کہ وہ کسی ایک کو بھی انسٹال کرلیں۔ اس دلچسپ فیچر کی لانچ کی تاریخ تاحال سامنے نہیں آئی اور یہ فیچر فعال ہونے کیلئے تیاری کے مراحل میں ہے اور آنیوالے چند ہفتوں کے دوران اس کارآمد فیچر کو باقاعدہ طور پر متعارف کروا دیا جائے گا۔
دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ آئی فون دیکھنے میں کیسا ہوگا؟
فروری 20, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیراعظم کاصدرمملکت کوٹیلیفون،خیریت دریافت کی
نومبر 2, 2024 -
برج الخلیفہ سے بلند ترین عمارت کا اعزاز چھن جائے گا؟
مئی 13, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔