
بچوں کی موجیں!محکمہ سکول ایجوکیشن نےگرمی کی شدت میں اضافہ ہوتےہی سکولوں میں موسم گرماکی چھٹیوں کااعلان کردیا۔
صوبےمیں بڑھتی ہوئی گرمی اورہیٹ ویوکےباعث محکمہ تعلیم پنجاب نےتعلیمی اداروں موسم گرماکی تعطیلات جلددینےکافیصلہ کرلیااور اس سلسلے میں جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوں گی۔
سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے میڈیاکوبتایاکہ اگرموسم نےمزیدشدت اختیارکی تواس فیصلےپرنظرثانی بھی کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ درجہ حرارت میں اگر غیر معمولی اضافہ ہوا تو ممکن ہے چھٹیاں ایک ہفتہ پہلے ہی دے دی جائیں۔ یہ فیصلہ والدین، طلبہ اور اساتذہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، کیونکہ شدید گرمی بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کو متاثر کر سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں سال بہ سال اضافہ ہو رہا ہے اور اس کے اثرات تعلیم، صحت اور معیشت پر بھی پڑ رہے ہیں۔
یادرہےکہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سب سے زیادہ تباہ کن ہو سکتے ہیں۔
سعودی عرب کے بعد پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدے پر بات چیت
جولائی 18, 2026کم عمر بچوں کو انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی
جولائی 18, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سندھ ہائیکورٹ نےضلعی عدالتوں کیلئے باضابطہ سرکلرجاری کردیا
جولائی 15, 2025 -
امریکی صدارتی انتخابات:پوپ فرانس نےاہم اعلان کردیا
ستمبر 14, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














