مریم نواز پاکستان کی وزیر اعظم بنیں گی، سینیٹر افنان اللہ کا دعویٰ

0
4

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پاکستان کی وزیراعظم بنیں گی کیونکہ پاکستان کی تاریخ رہی ہے جو وزیراعلیٰ پنجاب بن جاتا ہے وہ وزیراعظم کا امیدوار بن جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں مسلم لیگ ن میں قیادت کی تبدیلی کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا پارٹی میں قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک ہیں، اور مریم نواز کبھی بھی نواز شریف کی ہدایت کے برعکس کوئی قدم نہیں اٹھاتیں۔
افنان اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) مکمل طور پر متحد ہے اور نواز شریف پارٹی کے قائد ہیں، جبکہ جماعت کے تمام اہم فیصلے نواز شریف کی مشاورت سے ہی کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے مستقبل کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ رہی ہے کہ جو شخص وزیراعلیٰ پنجاب بنتا ہے، وہ وزیراعظم کے منصب کا مضبوط امیدوار بن جاتا ہے۔
ن لیگی سینیٹر نے دعویٰ کیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آگے چل کر پاکستان کی وزیراعظم بنیں گی۔

Leave a reply