گوگل کروم میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی3 نئے فیچرز متعارف

0
51

گوگل کروم میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی3 نئے فیچرز متعارف۔کمپنی کے مطابق تینوں اے آئی فیچرز گوگل کروم کے ڈیسک ٹاپ ورژن کیلئے متعارف کرائے جا رہے ہیں۔
پہلے فیچر سے کروم میں گوگل لینس میں ایسی تبدیلی کی گئی ہے، تاکہ اسے سرکل ٹو سرچ کیلئےاستعمال کیا جاسکے۔اس فیچر کے تحت جب کروم میں لینس آئیکون کے ٹول پر کلک کرکے ویب پیج پر موجود کسی چیز کو سلیکٹ کیا جائے گا تو سائیڈ پینل پر اس سے متعلق تفصیلات بتائی جائیں گی۔سائیڈ پینل میں صارفین کلر، برانڈ اور دیگر تفصیلات کیلئے ملٹی سرچ کو استعمال کر سکیں گے اور گوگل جیمنائی کے ذریعے اپنے ذہن میں موجود سوالات کے جواب جان سکیں گے۔
کروم میں ٹیب کمپیئر نامی فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے، جس میں متعدد اشیا کی ٹیبز کو ایک ونڈو میں اکٹھا کر دیا جائے گا اور اے آئی کی مدد سے ہر چیز کے بارے میں مختصر وضاحت کی جائے گی۔یہ فیچر آن لائن خریداری کیلئے مددگار ثابت ہوگا، کیونکہ صارفین مختلف کمپنیوں کی چیزوں کی قیمت اور دیگر تفصیلات کو ایک ہی جگہ دیکھ سکیں گے۔
تیسرے فیچر کے ذریعے صارفین براؤزر ہسٹری سے ویب پیجز کو زیادہ آسانی سے تلاش کرسکیں گے۔اس کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی ان کی مدد کرے گی۔یہ تینوں فیچر آئندہ چند روز میں سب سے پہلے امریکا میں صارفین کو دستیاب ہوں گے، تاہم گوگل کی جانب سے ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ فیچرز دیگر ممالک میں کب تک متعارف کروائے جائیں گے۔

Leave a reply