گوگل کروم میں براؤزنگ کی آسانی کے فیچرز متعارف

0
15

گوگل کروم میں براؤزنگ کی آسانی کے فیچرز متعارف،انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے ویب براؤزر کروم میں انٹرنیٹ ویب براؤنگ کی آسانی کے فیچرز پیش کردیے، جوبالترتیب صارفین کو دستیاب ہوں گے۔
گوگل کروم میں تین نئے فیچرز پیش کیے گئے ہیں، جن میں پہلا فیچر خصوصی طور پر آئی او ایس صارفین جبکہ باقی فیچرز تمام صارفین کیلئے ہیں۔نئے فیچرز کے تحت اگر کوئی صارف موبائل پر کروم استعمال کرتے ہوئے کوئی ویب پیج استعمال کرے گا اور اسے وقت کی قلت کے باعث بند کردے گا تو وہی پیج ڈیسک ٹاپ پر بھی کھلے گا،یعنی اب گوگل کروم کے صارفین تمام ویب براؤز ہسٹری پر تمام ڈیوائسز پر رسائی حاصل کرسکیں گے۔
اسی طرح گوگل کروم میں ا یک اور اہم فیچر بھی پیش کیا گیا ہے، جس کے تحت صارفین کو کسی بھی ویب سائٹ کو بک مارک کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔اس فیچر کے تحت گوگل کروم پہلا لفظ ٹائپ کرنے کے بعد ازخود صارف کو آپشن فراہم کرے گا کہ وہ کس ویب سائٹ پر جانا چاہتے ہیں۔اس فیچر کے تحت کروم پر صارف کی ہسٹری موجود رہے گی اور اسے براؤزنگ کے وقت آپشنز دیے جائیں گے۔
گوگل کی انتظامیہ کے مطابق ان فیچرز سے صارفین کو مزید سہولت اور آسانی میسر آئے گی۔

Leave a reply