گوگل کروم نے اپنے صارفین کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروا دیا۔گوگل کے مطابق بہت جلد صارفین تمام ڈیوائسز میں حال ہی میں اوپن کی گئی ٹیبز کو دیکھ سکیں گے۔اس مقصد کیلئے continue with this tab نامی فیچر گوگل کروم کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
اس فیچر کے تحت اگر صارفین گھر یا دفتر میں اپنے کمپیوٹر پر کسی طویل مضمون کو گوگل کروم پر اوپن کریں گے، تو بعد میں اسی ٹیب کو اپنے فون پر بھی اوپن کرسکیں گے۔
اس کے علاوہ گوگل کی جانب سے آئی او ایس ڈیوائسز کیلئے ٹیب گروپس کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔آئی او ایس ڈیوائسز میں کروم ایپ پر صارفین کسی ٹیب کو کچھ دیر تک دبا کر رکھیں تو نئے گروپ ٹیب بنانے کا آپشن سامنے آئے گا ، یوں صارفین اس ٹیب کو پہلے سے موجود ٹیب گروپ میں ایڈ کرسکیں گے۔
صارفین کیلئےہر ٹیب گروپ کیلئے الگ کلر کوڈ استعمال کرنے کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔یہ دونوں فیچرز ابھی صارفین کو دستیاب نہیں، تاہم ٹیکنالوجی ذرائع کے مطابق آنیوالے چند ہفتوں میں تمام صارفین کو ان فیچرز تک رسائی دیدی جائے گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
حکومت کاعوام کوبجلی کاایک اورجھٹکا
جولائی 20, 2024 -
وقاریونس کی پی سی بی میں تقرری :عدالت میں چیلنج
اگست 6, 2024 -
قومی اسمبلی میں نئی پارٹی پوزیشن سامنے آگئی
مارچ 6, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔