گوگل کے آن لائن فراڈ سے تحفظ فراہم کرنیوالے نئے اے آئی فیچرز متعارف

0
10

گوگل صارفین کیلئے اہم خبر،معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی طرف سے آن لائن فراڈ سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے نئے اے آئی فیچرز متعارف کردئیےگئے۔
گوگل نے کروم ویب براؤزر، گوگل سرچ اور اینڈرائیڈ صارفین کو آن لائن فراڈ سے بچانے کیلئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی چند فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔
گوگل کی جانب سے اس مقصد کیلئے جیمنائی نانو کو استعمال کیا جائے گا، جو آن ڈیوائس لارج لینگوئج ماڈل ہے۔ایک فیچر کے تحت گوگل کروم میں صارفین کو خطر ناک ویب سائٹس کے بارے میں تفصیلات فراہم کرکے زیادہ تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
گوگل کی جانب سے ایک اور فیچر پر بھی کام کیا جارہا ہے، جو ویب سائٹ نوٹیفکیشنز کی شکل میں چھپے سپام مواد کو شناخت کرکے اے آئی پر مبنی وارننگ الرٹس کروم میں جاری کرے گا۔اس فیچر کے تحت ایسے مواد کو بلاک کر دیا جائے گا۔
گوگل کا کہنا ہےکہ صارفین کو یہ سہولت فراہم کی جائے گی کہ وہ یہ دیکھ سکیں گے کہ کون سے مواد کو بلاک کیا گیا ہے اور اگر انہیں محسوس ہو کہ وارننگ الرٹ درست نہیں تو وہ اسے ریورس کرسکیں گے،اسی طرح گوگل کی جانب سے گوگل میسجز اور فون بائی گوگل میں سپام ڈیٹیکشن نامی ایک اور فیچر کو بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔
اس فیچر کا مقصد اینڈرائیڈ صارفین کو فراڈ فون کالز اور میسجز سے تحفظ فراہم کرنا ہے،اس فیچر کے تحت صارفین کو انتباہ کیا جائے گا کہ فون کال یا میسج ممکنہ طور پر فراڈ ہے۔

Leave a reply