ہائیرایجوکیشن کمیشن سکالرشپ انٹری ٹیسٹ :عدالت کاتحریری حکم نامہ جاری

0
34

ضلع کرم میں امن وامان کی خراب صورتحال کےباعث ہائیرایجوکیشن کمیشن سکالرشپ انٹری ٹیسٹ کےلئےعدالت نےتحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
پشاورہائیکورٹ نےضلع کرم میں امن وامان کی خراب صورتحال کےباعث ہائیر ایجوکیشن کمیشن سکالرشپ انٹری ٹیسٹ روکنےکےلئےدائردرخواست پرحکم نامہ جاری کردیا۔
تحریری حکم نامہ کےمطابق پشاورہائیکورٹ نےضلع کرم کی حدتک انٹری ٹیسٹ روک دیا،عدالت نےہائیرایجوکیشن کمیشن اوردیگرفریقین کےحکام کوآئندہ سماعت پرطلب کرلیا،ہائیرایجوکیشن کمیشن حکام31دسمبرکوپیش ہوجائیں۔
تحریری حکم نامہ میں کہاگیاکہ درخواست گزارکےمطابق کرم میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے،درخواست گزارکےمطابق کرم کےطلباکیلئےصدہ میں انٹری ٹیسٹ ہال کاانتظام کیاجائے،انٹری ٹیسٹ26دسمبرکوشیڈول ہے۔
تحریری حکم نامہ میں مزید کہاگیاکہ وکیل درخواست گزارکےمطابق فاٹااوربلوچستان کےطلباکیلئےہائیرایجوکیشن کی100سیٹیں ہیں،کرم میں حالات کشیدہ ہیں وہاں انٹری ٹیسٹ کاانعقادنہیں ہوسکتا،طلباکےلئےامتحانی ہال صدہ منتقل کیاجائے۔

Leave a reply