ہائیکورٹس میں ججزتعیناتی کامعاملہ:جوڈیشل کمیشن کااجلاس طلب

0
10

ہائیکورٹس میں ججز تعیناتی کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 17 جنوری طلب کرلیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق 17 جنوری کے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں پر غور ہوگا۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز اور بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کا معاملہ زیر غور آئے گا۔سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے اجلاس 23 جنوری کو ہوگا۔
اعلامیےمیں کہاگیاہےکہ پشاور ہائیکورٹ میں 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے اجلاس یکم فروری کو ہوگاجبکہ لاہور ہائیکورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی سے متعلق اجلاس 6 فروری کو ہوگا۔

Leave a reply