ہائیکورٹس کے چیف جسٹس کی تقرری کامعاملہ،جوڈیشل کمیشن کاجلاس آج ہوگا

0
6

چاروں ہائیکورٹس کےمستقل چیف جسٹس کی تقرری کےلئےجوڈیشل کمیشن کااجلاس آج ہوگا۔
اجلاس چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت منعقدہوگا ،ہر ہائیکورٹ کےسینئرترین تین ججزکےناموں پر غور کیا جائے گا۔
چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کےلئےجسٹس سرفرازڈوگر،جسٹس محسن کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب زیرغورہوں گے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کےلئےجسٹس جمشیدغفار،جسٹس ظفرراجپوت اورجسٹس اقبال کلہپوڑہ کےناموں پرغورہوگا۔چیف جسٹس بلوچستان کےلئےجسٹس روزی خان بڑیچ،جسٹس کامران ملاخیل اورجسٹس اقبال کاسی کےناموں پرغورہوگا۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کےلئےجسٹس اعجازانور،جسٹس عتیق اورجسٹس ارشدعلی کے ناموں پرغورہوگا۔
جوڈیشل کمیشن کے13مستقل اراکین ہیں ہائیکورٹ کےچیف جسٹس کے لئے کمیشن کےممبران کی تعداد16 ہوگی،جوڈیشل کمیشن میں چیف جسٹس پاکستان ،سپریم کورٹ کے4ججز،اٹارنی جنرل شریک ہوں گے، جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بارکی نمائندگی احسن بھون کریں گے،سپیکرقومی اسمبلی کی نامزدکردہ روشن خورشیدبھروچہ بھی اجلاس میں شریک ہوں گی،صوبائی چیف جسٹس کےلئے صوبائی وزیر قانون، ہائیکورٹ بارکانمائندہ اورہائیکورٹ کےسابق جج شریک ہوں گے۔جوڈیشل کمیشن کے16ممبران میں سےکم ازکم 9ممبران کی اکثریت سےچیف جسٹسزکاتقررہوگا۔

Leave a reply