ہانگ کانگ سپرسکسز:پاکستان کوفائنل میں شکست،سری لنکاٹرافی لےاُڑا

0
18

ہانگ کانگ سپرسکسزکےفائنل میں پاکستان کوشکست دےکرسری لنکاٹرافی لے اُڑا۔
مونگ کوک میں کھیلے گئےمیگا ایونٹ کے فائنل میں سری لنکانےٹاس جیت کر پاکستان کوپہلےبیٹنگ کی دعوت دی،گرین شرٹس بیٹنگ میں بُری طرح ناکام ہوگئی، اننگزکےآغازمیں ہی دوکھلاڑی آؤٹ ہوکرپویلین لوٹ گئے۔
قومی بلےبازمحمداخلاق نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیا اُنہوں نے48رنزکی شاندار اننگز کھیلی۔اُن کےعلاوہ کوئی کھلاڑی بھی سری لنکاکےبولرؤں کےسامنےروک نہ سکا، دیگر بیٹر میں کپتان فہیم اشرف 13، عامر یامین 6، آصف علی صفر جبکہ حسین طلعت ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔
پاکستان کی پوری ٹیم ناقص کارکردگی کامظاہرہ کرتےہوئے مقررہ 6اوورزمیں صرف72رنزپرڈھیرہوگئی۔
سری لنکا کی جانب سے دھننجایا لکشن اور تھرندو رتھنائیکے نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کےتعاقب میں سری لنکانےاننگزکاآغازکیاتوعمدہ کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئےایک اوورقبل ہی3وکٹوں کےنقصان پرفتح اپنےنام کرلی۔
سری لنکا کی جانب سے سندون ویراکوڈی 34، دھننجایا لکشن 2، کپتان لہورو مدھوشانکا 19 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 2 شکارکیے۔
واضح رہےکہ سری لنکا سپرسکسزمیچ میں مسلسل دوسری مرتبہ چیمپئن بن گیاہے۔

Leave a reply