ہانیہ عامرکیلئےبڑااعزاز: اداکارہ اقوام متحدہ کی قومی خیرسگالی کی سفیر مقرر

0
7

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامرکےلئےبڑااعزا، اداکارہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کیلئے خواتین کی خیرسگالی کی سفیر مقررکردیاگیا۔

تنظیم کاکہناہےکہ ہانیہ عامرخواتین کی بااختیاری کےلئےآگاہی پھیلانےمیں اہم کرداراداکرےگی اور خواتین کے حقوق، برابری کےلئےبھی آگاہی مہم کاحصہ بنیں گی۔
فوٹواینڈویڈیوشیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پرجاری پوسٹ میں لکھاگیاکہ اداکارہ اپنےانسٹاگرام کےآفیشل اکاؤنٹ سےآگاہی پھیلانے، عملی اقدامات کی ترغیب دینے اور ملک بھر میں خواتین و لڑکیوں کی آواز کو مزید مضبوط کرنے میں مدد کریں گی۔
ہانیہ عامر نے خواتین کے لیے مساوات اور ان کو بااختیار بنانے کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر لڑکی کو اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کا پورا حق حاصل ہونا چاہیے۔

ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز نہیں بلکہ ایک بڑی ذمہ داری ہے، خواتین کے لیے برابری اور بااختیار بنانا میری ترجیح ہے ہر لڑکی کو اپنے خواب پورے کرنے کا حق ملنا چاہیے۔

Leave a reply