ہتک عزت بل کا پنجاب حکومت نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

0
78

لاہور : پنجاب حکومت نے ہتک عزت قانون کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے بعد صوبے پھر میں نیا قانون بن گیا۔

ہتک عزت قانون کے تحت ٹرائل سے قبل 30 لاکھ روپے تک ہر جانے کا نوٹس نوٹیفکیشن جاری۔

قائم مقام گورنر پنجاب ملک احمد خان نے چند روز قبل بل پر دستخط کئے تھے، گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد ہتکِ عزت قانون پنجاب میں فوری نافذ العمل ہوگا۔

قائم مقام گورنر نے سات جون کو اسمبلی کی جانب سے بھجوائے گئے مسودے پر دستخط کئے تھے، مسودے میں لفظ پنجاب ہتک عزت ایکٹ 2024 کا استعمال کیا گیا ہے۔

کمیٹی اجلاس میں حکومتی تقریبات میں وفاقی وصوبائی بجٹ کی کوریج سمیت حکومتی اتحادی جماعتوں کی سرگرمیوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا کہ بل کے خلاف موثر قانونی چارہ جوئی بھی کی ہو گی۔

صدرلاہور پریس کلب ارشد انصاری نے قانون کیخلاف انصاف کیلئے ہائیکورٹ جانے کا بھی اعلان کر دیا۔ اقوام متحدہ، دیگرعالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سےبھی رابطہ کیا جائے گا۔

Leave a reply