جسٹس عائشہ ملک نےکہاہےکہ ہرجاندارچیزکوبغیرخوف زندگی گزارنےکاپوراحق ہے،جانوروں پرہونےوالےظلم پرسخت سزاہوناضروری ہے۔
لاہور میں جانوروں کےحقوق سےمتعلق تقریب سےخطاب کرتےہوئےجسٹس عائشہ ملک کاکہناتھاکہ جانوروں کی ویلفیئراورحقوق پرمؤثراقدامات کی ضرورت ہے،آوارہ کتوں کومارنےکےکیس پربہت غوروفکرکیاگیا،کتوں کولاحق بیماری ریبیزکےخاتمےکےبجائےانہیں ماراجارہاہے،جانوروں پرہونےوالےظلم پرسخت سزاہوناضروری ہے،ہم نےریبیزکوروکناہےمگرکتوں کومارکےنہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ جانوروں کوپیاس اورتکلیف سےآزادی ہونی چاہیے، ماحولیات اورڈیزاسٹرمینجمنٹ وغیرہ کی کمیٹیوں میں جانوروں کےحقوق پرتوجہ نہیں دی جاتی،ہمارےلیگل فریم ورک میں جانوروں سےمتعلق ریگولیٹری باڈی موجودنہیں،ایسےلیگل فریم ورک کی ضرورت ہےجوجانوروں کےحقوق کی بات کرے،جانوروں کیلئےایک یاایک سےزیادہ ریگولیٹری باڈیزہوسکتی ہیں۔
جسٹس عائشہ ملک کاکہناتھاکہ جانوروں کےحقوق پراقدامات کرنےہوں گے،جس طرح انسانوں کوبنیادی حقوق چاہئیں اس طرح جانوروں کوبھی،جانوروں کیلئےبھی کھانا،صاف فضااورصاف پانی کےحقوق ضروری ہیں،ٹولنٹن مارکیٹ میں جانوروں کی صورتحال پرتشویش ہے،ہرجاندارچیز کو بغیر خوف زندگی گزارنےکاپوراحق ہے،جانوروں کےحقوق کی بات کریں توہم اس معاملےمیں بہت پیچھےہیں،سب کو ملکر اس کےلئے کام کرنےکی ضرورت ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔