ہرسطح پربدعنوانی کوجڑسےاکھاڑپھینکنےکیلئےپرعزم ہیں،وزیراعظم

0
102

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ ہرسطح پربدعنوانی کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کے لئےپرعزم ہیں۔نوجوان بدعنوانی کےخلاف جنگ میں کردار ادا کرسکتے ہیں ۔
وزیراعظم شہبازشریف کاانسدادبدعنوانی کےعالمی دن پرپیغام میں کہناتھاکہ نوجوان نسل بدعنوانی سےپاک مستقبل کی مستحق ہے،بدعنوانی کےباعث دستیاب وسائل صحیح استعمال نہیں ہوپاتے،بدعنوانی کےباعث عدم مساوات شہریوں کی زندگیاں متاثرکرتی ہیں۔
وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ بدعنوانی حکومتوں اورشہریوں کےدرمیان عدم اعتمادکی بڑی وجہ ہے،ہرسطح پربدعنوانی کوجڑسےاکھاڑپھینکنےکےلئےپرعزم ہیں ،آئیے ایسےمستقبل کےلئےکام کریں جہاں’’احتساب سب کیلئے‘‘بنیادہو،نوجوان بدعنوانی کےخلاف جنگ میں کرداراداکرسکتےہیں۔

Leave a reply