ہرسیکٹرکوبرآمدات میں اضافےکیلئےاپناحصہ ڈالناہوگا،محمداورنگزیب

0
46

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےکہاہےکہ ہرسیکٹرکوبرآمدات میں اضافےکیلئےاپناحصہ ڈالناہوگا۔
پشاورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےوفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کاکہناتھاکہ معاشی استحکام کے ثمرات مل رہےہیں،معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، پائیدارمعاشی استحکام کیلئے بنیادی اصلاحات کےایجنڈےپرعمل پیرا ہیں،ایف بی آرمیں جدیدٹیکنالوجی سےانسانی مداخلت کمی کررہےہیں۔
اُن کامزید کہناتھاکہ ٹیکس پالیسی کااختیاراب ایف بی آرسےفنانس ڈویژن کومنتقل ہوچکاہے،غیرضروری وزارتوں کوکم کررہےہیں،برآمدات پرمبنی معاشی ترقی ہماری ترجیح ہے،آئندہ بجٹ کیلئےتاجروں سے تجاویزلےرہےہیں،آئی ایم ایف مشن اگلےہفتےپاکستان پہنچ رہاہے،آئی ایم ایف کامشن پہلے6ماہ کاریویو کرے گا۔
محمداورنگزیب کاکہناتھاکہ معاشی استحکام پہلےبھی ملک میں آیا،یہ فلم پہلےبھی دیکھی ہوئی ہے،ہم بوم اینڈبسٹ کی طرف نہیں جاسکتے،ہم باربارآئی ایم ایف کےپاس ڈیفالٹ سےبچنےکیلئے جاتےہیں، ہر سیکٹر کوبرآمدات میں اضافےکیلئےاپناحصہ ڈالناہوگا۔

Leave a reply