ہروزارت کی پرفارمنس جانچیں گے، اچھےنتائج پرشاباش دینگے،وزیراعظم

0
4

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ ہروزارت کی پرفارمنس ہر2ماہ بعدجانچیں گے، اچھےنتائج پرعملے کوشاباش دینگےخرابیوں کودورکرنےکی کوشش کرینگے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منعقد ہواجس میں اہم فیصلےکرلئے گئے، اجلاس سےگفتگوکرتےہوئےوزیراعظم کاکہناتھاکہ محرم کےجلوسوں اورمجالس کاانعقادپرامن ہوا، پورے ملک میں محرم الحرام کامہینہ بہت اچھاگزرا،پاکستان میں بھائی چارے اور اتحاد کے حوالے سے امید افزاصورتحال ہے،وزرائےاعلیٰ،آئی جیزاورانتظامیہ کاشکریہ ادا کرتا ہوں،وفاقی وزیرداخلہ ،صوبائی اور آزادکشمیرحکومتوں نےبہترین انتظامات کئے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ حالیہ بارشوں کےحوالےسےاین ڈی ایم اےحکام کیساتھ میٹنگ کی،حالیہ بارشوں کے دوران حادثات میں کئی جانیں ضائع ہوئیں، این ڈی ایم اےایک جاندارادارہ بن چکاہے،سوات میں بھی ایک دلخراش واقعہ پیش آیا،آئندہ ایسےسانحات سےبچنےکیلئےپیشگی اقدامات کی ضرورت ہے،سوات واقعے سےسبق سیکھناچاہئےاورآئندہ کیلئےمؤثراقدامات کی تیاری کرنی چاہیے۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ صوبوں کےساتھ مل کرپی ڈی ایم اےکوہدایات جاری کی تھیں،سٹاک ایکسچینج کا100انڈیکس تاریخی سطح پرپہنچا،لوگ سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کررہےہیں،جی ڈی پی گروتھ اورمعاشی ترقی کیلئےسب کاوشیں کررہےہیں،ہمیں سواسال ہوگیااب ہروزارت کی پرفارمنس ہر2ماہ بعد جانچیں گے، اچھےنتائج پرعملےکوشاباش دینگےخرابیوں کودورکرنےکی کوشش کرینگے ،اس کیلئے مجھےجوبھی تادیبی کارروائی کرناپڑی کروں گا،واضح اعلان کرتاہوں کسی قسم کی تادیبی کارروائی سےگریزنہیں کروں گا۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ احسن اقبال پرسوالیہ نشان اٹھ رہےتھےپی ایس ڈی پی کی پرفارمنس کم ہوگئی ،احسن اقبال نےمجھےخوشگوارحیرانگی میں مبتلاکیا ہے، جہاں کمی کوتاہی ہوگی اسےدورکرنےکی کوشش کرینگے۔

Leave a reply