ہر شخص فوراً تہران چھوڑ دے،ٹرمپ کے بیان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

0
4

نیوکلیئرڈیل پردستخط نہ کرنے پرٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیدی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی وارننگ دیدی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ کاکہناتھاکہ ہم نے ایران کو جوہری معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے 60 دن کا وقت دیا لیکن ایران نے انکار کر دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ انہوں نے بارہا کہا تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع شرم کی بات ہے، ایران کسی صورت نیوکلیئر ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔
اپنے پیغام میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو خبردار کیا کہ ہر شخص تہران خالی کردے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس انتظامیہ کو ایرانی حکام سے جلد ازجلد ملاقات کے اہتمام کی ہدایت کردی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایرانی حکام سے جلد ازجلد ملاقات کا اہتمام کریں۔
امریکی ٹی وی نے یہ دعویٰ بعض ذرائع کی بنیاد پر کیا ہے، اس سے پہلے ایک اور امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے اور وہ کینیڈا کا دورہ مختصر کرکے اس اجلاس کی صدارت کریں گے جو کہ وائٹ ہاؤس کے سیچوئشن روم میں ہوگا۔صدر ٹرمپ نے اس سے پہلے کہا تھا کہ اگر ایران نے نیوکلیئر ڈیل نہیں کی تو کچھ ضرور ہوکر رہے گا۔

Leave a reply