ہر ہفتے کتنی بار فون کو ری سٹارٹ کرنا اس کی کارکردگی کومزید بہتر بناتا ہے؟

0
8

ٹیکنالوجی ماہرین نے مفید ٹپس دیدیں، تحقیقی رپورٹس کے مطابق 50 فیصد سے زیادہ سمارٹ فون صارفین کبھی اپنی ڈیوائسز کو سوئچ آف نہیں کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق سمارٹ فون کا خیال رکھنے والی سادہ ٹپس جیسے اسے ری سٹارٹ کرنے سے فون کی کارکردگی میں ڈرامائی بہتری آتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین ہفتے میں ایک بار، کم از کم ایک منٹ کیلئے سمارٹ فون کو ضرور شٹ ڈاؤن کریں اور پھر سٹارٹ کرلیں۔اسے عادت بنانے سے فون cache کی صفائی کے ساتھ ایسی ہر ایپ بند ہوجاتی ہے ،جو ڈیوائس کو سست بنانے کا باعث بنتی ہے۔
اسی طرح میموری لیکس نامی ایرر (error) کی روک تھام ہوتی ہے۔یہ ایک ایسا عام ایرر ہے، جس کا سامنا بیشتر سمارٹ فون صارفین کو ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق جب ایک ایپ کو کام کرنے کیلئے ریم میموری کی ایک مخصوص سطح کی ضرورت ہو، مگر ضرورت ختم ہونے پر وہ ایپ میموری کو ریلیز نہ کرے تو اسے میموری لیک ایرر کہا جاتا ہے۔اس کے نتیجے میں فون معمول کے مقابلے میں زیادہ سست محسوس ہونے لگتا ہے۔
اگر آپ کے سمارٹ فون کی کارکردگی بھی اچانک بہت زیادہ سست ہوگئی ہے،تو اس مسئلے کے پیچھے زیادہ تر میموری لیک کا ہاتھ ہے۔کوئی ایپ اوپن نہ ہونے پر بھی فون میموری استعمال ہونا اور فون کا بار بار ری اسٹارٹ ہونا بھی میموری لیک کی دیگر علامات ہیں، لہٰذافون کو ہفتے میں ایک بار آف کرنے کا ایک اور فائدہ بیٹری لائف کو بڑھاناہے۔
ماہرین کے بقول سمارٹ فون کو ٹرن آف کرنے سے بیٹری لائف کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے، جس سے سمارٹ فون کی زندگی بھی بڑھتی ہے۔

Leave a reply