پاکستان ٹوڈے: درختوں سے محبت کرنیوالے لوگ بھی اس دنیا کا حصہ ہیں، تاہم چین سے تعلق رکھنے والے گاؤں کے افراد نے دنیا بھر کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق صوبے یونان میں ایک ایسا ہی قدیم درخت موجود ہے، جس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے متعدد افراد جمع ہوئے۔ یونان صوبے میں یہ درخت دراصل 1000 سال پرانا درخت ہے، جو کہ چائے کا درخت ہے۔ اس درخت کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ 1000 سال سے اپنے قد اور فوائد کی بدولت سب کو خوب متاثر کر رہا ہے۔
پھل دینے کے ساتھ یہ درخت گھنا بھی ہے جس کے باعث سایہ دینے میں بھی پیش پیش ہے، تاہم 35 دیہاتی، اس درخت سے چائے پتیاں ہاتھ سے چنتے ہیں، جسے اب قدمی چائے کا بادشاہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔جنوبی چین کے علاقے لانچانگ لاہو میں موجود اس درخت سے پتیاں کچھ اس انداز سے چنی جاتی ہیں کہ کسی بھی طرح درخت کو نقصان نہ پہنچے۔
مقامی گاؤں والوں کے لیے یہ محض ایک درخت نہیں ہے بلکہ ہر سال پتیاں چننیں کے لیے ایک تقریب منعقد کی جاتی ہے، جس میں درخت کو خراج تحسین بھی پیش کیا جاتا ہے۔اس درخت کے اوپری حصے پر چڑھنے کے لیے لوہے کے ڈنڈے لگائے گئے ہیں، تاکہ درخت کو نقصان پہنچائے بغیر دیہاتی اس درخت کے اوپری حصے سے پتیاں چن سکیں۔
محض دو گھنٹے میں 70 کلو گرام تک پتیاں چن لی جاتی ہیں، 11 میٹر تک کی اونچائی والے اس درخت کو چینی مقامی علاقے میں خاص مقام حاصل ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔