ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں کمی:ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

0
9

ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں کمی،ادارہ شماریات نےرپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی سےمتعلق رپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق ماہانہ کےبعدہفتہ واربنیادوں پربھی مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی،دسمبرکےپہلےہفتےمیں مہنگائی کی شرح0اعشاریہ 34فیصدگرگئی،ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی سالانہ شرح3اعشاریہ 57فیصدپرآگئی۔
رپورٹ کےمطابق ایک ہفتےکےدوران 18اشیامہنگی جبکہ 10 کی قیمتوں میں کمی ہوئی،حالیہ ہفتےکےدوران لہسن فی کلو12روپے39پیسےمہنگاہوا،ایک ہفتےمیں گھی کاڈھائی کلوپیک23روپے75پیسےمہنگاہوا،حالیہ ہفتےکےدوران آلوفی کلو1روپے96پیسےمہنگےہوئے،ایک ہفتےکےدوران پیازفی کلو1 روپے 65 پیسےفی کلومہنگےہوئے۔
رپورٹ کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات ،لکڑی اورکیلےمہنگی ہونے والی اشیامیں شامل ہیں،حالیہ ہفتےکےدوران ٹماٹرفی کلو39روپے81پیسےسستےہوئے،ایک ہفتےمیں چکن فی کلو35روپے40پیسے تک سستاہوا،حالیہ ہفتےکےدوران دال ماش فی کلو7روپے95پیسےسستی ہوئی،آٹا،ایل پی جی کاگھریلوسلنڈر،چاو ل اورانڈےسستی ہونےوالی اشیامیں شامل ہیں،جبکہ بریڈ،مٹن،چائےکی پتی سمیت23اشیاکی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Leave a reply