
طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر، ہفتہ کی چھٹی ختم، وفاق کے زیر انتظام تعلیمی ادارے اب ہفتے کو بھی کھلیں گے۔
وفاق کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ سامنے آ گیا ۔
وفاقی نظامت تعلیم نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے طلبا کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوئیں اور اس نقصان کو پورا کرنے کے لیے ہفتہ کے دن کو ورکنگ ڈے قرار دے دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ یکم فروری 2025 تک جاری رہے گا۔ اس فیصلے کا مقصد تعلیمی نظام میں تسلسل کو برقرار رکھنا اور طلبا کی تعلیمی کمی کو پورا کرنا ہے۔
وزارت تعلیم نے کہا کہ یہ اقدام تمام تعلیمی اداروں میں یکساں طور پر لاگو ہوگا تاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے ایک اور بڑا ریلیف
اپریل 2, 2024 -
کراچی :یکم جون تک گرمی اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
مئی 30, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔