
قومی بلےبازطیب طاہرنےکہاہےکہ ہمارےبولرزدنیاکےٹاپ بولرہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے قومی بلےبازطیب طاہرکاکہناتھاکہ کوشش کریں گےجنوبی افریقہ کامیچ جیتیں،انٹرنیشنل کرکٹ میں پریشر ہوتا ہے، ڈومیسٹک کھیلنےکی وجہ سےان پچزکاتجربہ ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ایک میچ ہارنےسےاسپنرزکی کمی پربات نہیں کرسکتے، ہمارےبولرزدنیاکےٹاپ بولرہیں۔
یادرہےکہ پاکستان ،نیوزی لینڈاورجنوبی افریقہ کےدرمیان سہ ملکی سیریزجاری ہےجس کےابتدائی دومیچوں میں نیوزی لینڈنےپاکستان اورجنوبی افریقہ کوشکست دےکرفائنل کےلئےکوالیفائی کرلیاہے۔
واضح رہےکہ سہ ملکی سیریزپاکستان،نیوزی لینڈاورجنوبی افریقہ کےدرمیان سنگل سیریزکی بنیادپرہورہی ہے،جوکہ 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی جس کے ابتدائی 2 میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم جبکہ آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی میں کھیلےجائیں گے۔
صاحبزادہ فرحان نے بھارت کےابھیشیک شرما کو پیچھے چھوڑ دیا
جولائی 30, 2026پاکستانی فٹ بال ٹیم پہلی بار فیفا کے ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی
جولائی 30, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














