ہمارے مسودے کے بغیر اب آئین سازی نہیں ہوسکے گی، مولانا فضل الرحمان
سربراہ جمعیت علمااسلام (ف)مولانافضل الرحمان نےکہاہےکہ ہمارے مسودے کے بغیر اب آئین سازی نہیں ہوسکے گی، اگر آئین میں کوئی خیانت کرائی گئی تو ہم میدان میں آئیں گے۔
مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کاکہناتھاکہ آج وفاق میں ایک ایسی حکومت ہے جس کی اپنی کوئی اکثریت نہیں ہے، ایک اقلیت ملک پر پیپلزپارٹی کے سہارے حکومت کررہی ہے ، یہ سارے ہمارے ووٹ چراکر حکومت کررہے ہیں۔ ہم ملک کو ایک رکھنے اور ملک کے اندر رہ کر حقوق کی جنگ لڑتے ہیں، آج مختلف لوگوں کی جانب سے اپنی قوم کے لیے ملک کا مطالبہ دراصل نائن الیون کے بعد نئی جغرافیائی تقسیم کا امریکی ایجنڈا ہے۔چوردروازے سے قادیانیوں کومسلم قراردینے کی سازش دوبارہ ناکام بنائی ہے۔
مولانافضل الرحمان کامزیدکہناتھاکہ کالی تھیلی میں آئین میں ترمیم کے کالے مسودے کو ہمارے پاس لایاگیا لیکن ہم نے اسے مسترد کردیا، اگرآئین میں کوئی خیانت کرائی گئی تو ہم میدان میں آئیں گے۔ ہمارے مسودے کے بغیر اب آئین سازی نہیں ہوسکے گی، اگر آئین میں کوئی خیانت کرائی گئی تو ہم میدان میں آئیں گے، اگر حکومتی مسودے کی بنیاد پر ترمیم ہوجاتی تو وہ بنیادی حقوق، عدلیہ، فوج، اورعوام کی تباہی کا باعث بنتی اس لیے اسے مسترد کردیا۔
سربراہ جےیوآئی کاکہناتھاکہ اب اگر کوئی ووٹ چوری کرتا ہے، ووٹ کسی اور کو پڑے لیکن نتیجہ کسی اور کے حق میں نکلتا ہے توہم اس چوری کی اجازت نہیں دیں گے، ہمیں ایسی نام نہاد اسمبلیاں نہیں چاہئیں، ہم آج سے تیار ہیں کہ اب ایسی کوشش کرکے دیکھو پھر ہم میدان میں لڑیں گے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ اسرائیل کو بانی پاکستان نے1948میں امریکا کا ناجائز بچہ قراردے دیاتھا، ایک سال سے فلسطینی شہید ہورہے ہیں، اس سارے معاملے پر مسلم حکمرانوں کی غفلت جرم ہے۔
26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔