ہمیشہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی مخالفت کی ہے،امریکا

0
30

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرنےکہاہےکہ ہمیشہ پاکستان کے  بیلسٹک  میزائل پروگرام کی مخالفت کی ہےاورکرتےرہیں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرکاہفتہ وار پریس بریفنگ کےدوران کہناتھاکہ امریکا مہلک ہتھیاروں کی حمایت کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا تاکہ دنیا اور ہم ان مہلک ہتھیاروں سے محفوظ رہ سکے۔ ہم نے ہمیشہ پاکستان کے  بیلسٹک  میزائل پروگرام کی مخالفت کی ہے اور ہم اسی پالیسی پر قائم ہیں۔
میتھوملرکامزیدکہناتھاکہ مہلک ہتھیاروں پر پابندی دراصل ہماری قومی سلامتی کی ضمانت ہے اسی لیے پابندیوں اور دیگر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پاکستان کے بیلسٹک پروگرام پر ہماری کڑی نظر ہے، تاہم وہ ہمارا قریبی دوست ملک بھی رہا ہے۔
حال ہی میں ایک چینی ریسرچ انسٹیٹیوٹ، ایک چینی شہری اور 3 چینی کمپنیوں پر مہلک ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے الزام میں پابندی عائد کی تھیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ چین کے ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے مبینہ طور پر پاکستان کے شاہین 3 اور ابابیل سسٹم کے لیے آلات کی خریداری پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

Leave a reply