ہمیں مؤثر حکمت عملی کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیر خزانہ محمداورنگزیب

0
16

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےکہاہےکہ ہمیں مؤثر حکمت عملی کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے۔
کراچی میں تقریب سےویڈیولنک کےذریعےخطاب کرتےہوئے وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کاکہناتھاکہ ایم ڈی آئی ایم ایف کےساتھ بڑی مثبت بات چیت ہوئی،کرسٹالینا جارجیوا نے آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ایم ڈی آئی ایم ایف نےکہاپاکستان درست سمت کی جانب گامزن ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ملک میں میکرواکنامک استحکام آیا،سب اچھاکی خبریں مل رہی ہیں،ہمیں موسمیاتی تبدیلی کواورطریقوں سےدیکھناہے،ہماراکام پالیسی فریم ورک دیناہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اتنی گنجائش نہیں کہ سب خود کرے، تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ کام کرنا ہوگا، انشورنس سیکٹر ایک اچھے موڑ پر ہے، جو بھی ایک سال میں حاصل کیا وہ سب کے سامنے ہے، ہمیں مؤثر حکمت عملی کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a reply