ہمیں مہنگائی اورمعاشی بےیقینی سمیت عالمی چیلنجز کا سامنا ہے،وزیراعظم

0
29

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ ہمیں مہنگائی اورمعاشی بےیقینی سمیت عالمی چیلنجزکاسامناہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کاغربت کےعالمی دن کےموقع پراپنےپیغام میں کہناتھاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ لوگوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات بھی انتہائی اہم ہیں، غذائی تحفظ کو یقینی بنانے سے لے کر رہائش کی ضروریات کو پورا کرنے تک، ہم طویل مدتی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کی پالیسیوں پر کام کر رہے ہیں، ہمیں مہنگائی اور معاشی بے یقینی سمیت عالمی چیلنجز کا سامنا ہے، حکومت پاکستان اپنے لوگوں کے لیے زندگی کو مزید آسان بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ 17 پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) میں غربت کا خاتمہ بھی سرفہرست ہے۔ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر ایک ایسی دنیا کے لیے پر عزم ہیں جہاں ہر فرد کے لیے کامیابی کے مواقع یکساں ہوں، غربت کا خاتمہ صرف ایک اخلاقی فرض نہیں ہے بلکہ پائیدار ترقی کے حصول کے لئے بنیادی شرط ہے۔
اُن کاکہناتھاکہ ہم اپنے عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، جامع ترقی، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، اور ماحولیاتی پائیداری کے حصول کے اہداف کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ ہماری حکومت کی ہر پالیسی کا محور عوام کی فلاح و بہبود ہے، حکومت نے غربت کے خاتمے کو یقینی بنانے میں اہم پیش رفت کی ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے میں اس مقصد کے لیے اپنی غیر متزلزل لگن کا اعادہ کرتا ہوں، معاشرے کے تمام شعبوں کو مزید خوشحال، مساوی اور جامع دنیا کی تعمیر میں ہمارا ساتھ دینے کی دعوت دیتا ہوں۔
وزیراعظم شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ ہمیں خواتین کو بااختیار بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے میں ہونے والی پیش رفت پر بھی فخر ہے، خواتین کی شراکت ملکی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ، آج کے دن میں پاکستان اور دنیا بھر میں ان تمام لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں،غربت کے خاتمے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔

Leave a reply