سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نےکہاہےکہ بچوں اوربوڑھوں کوگھروں سےباہرنہ نکالیں،ہم اس وقت میتھین گیس کوسانس کے ذریعےلےرہےہیں۔
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ پرائیوٹ اور پبلک آفسز کو 50 فیصد گھروں سے کام کرنا ہوگا، ماسک کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے، ہائیر اسکینڈری تک سکولز کو بند کررہے ہیں،لاہور، گوجرانوالہ، ملتان ، فیصل آباد میں سکولز ہائیر اسکینڈری تک بند کررہے ہیں،سکولز آن لائن کلاسز پر ہوں گے، پچاس فیصد سٹاف گھروں سے کام کریں گے۔
مریم اورنگزیب کامزیدکہناتھاکہ سرکاری دفاتر میں میٹنگز صرف آن لائن ہوں گی،کسی اور دفتر جانے کے بجائے میٹنگز زوم پر ہوں گی،فیصلے کا اطلاق 17 نومبر تک ہوگا، ماسک لازمی ہے، کہیں بھی جائیں تو بچوں کو باہر نہ نکالیں، سیف سٹی، ٹریفک پولیس بھی ماسک پہننے پر عملدرآمد کرے گی،جو بوڑھے لوگ ہیں وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں، ہم اسوقت ہوا نہیں، میتھین گیس کو سانس کے ذریعے لے رہے ہیں،ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،سکولز کو آن لائن کیا ہے، چھٹی نہیں دی،کل مالز میں رش لگا ہوا تھا، شہری گھروں میں رہیں۔
اُن کاکہناتھاکہ راجستھان، بیکانیر کی طرف سے ہوا ملتان کی طرف ہے، ملتان کا ائیرکوالٹی انڈکس بھی بری طرح متاثر ہے،آج ائیرکوالٹی 1150 تک رہا،کل ائیرکوالٹی انڈکس پانچ سو تک رہا جو بہت خطرناک ہے۔
توشہ خانہ ٹوکیس میں اہم پیشرفت
نومبر 6, 2024فضائی آلودگی میں اضافہ:حکومت ان ایکشن
نومبر 6, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔