ہم عدلیہ اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں،بیرسٹرگوہر

0
1

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم عدلیہ اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےچیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرکاکہناتھاکہ ابھی بھی دیرنہیں ہوئی،پی ٹی آئی کے معاملے کا سیاسی حل ضروری ہے۔، سب نوبزادہ نصراللہ جیسے سیاستدان نہیں، جو لوگوں کو بیٹھا کر کوئی حل نکال سکیں، اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔’’ڈیل‘‘ کا لفظ ہم مسترد کر چکے ہیں، ڈیل کا سوال ہی نہیں اٹھتا، ہمارے خلاف کیسز سیاسی بنیادوں پر ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کا نمائندہ ہوں، چاہے وہ جیل میں ہوں یا باہر، عمران خان سخت نہیں ہیں، انہوں نے 3 سالوں میں بہت لچک دکھائی، جب مینڈیٹ چوری ہوا تو بانی پی ٹی آئی نےکہا مذاکرات کریں، کچھ نہیں ہوا، جب 26 ویں ترمیم ہوئی تب بھی عمران خان نے کہا مذاکرات کریں، کچھ نہیں ہوا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ ہم عدلیہ اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، ہمارے لوگوں کو سزائیں ہوئیں اور وہ نااہل بھی ہوئے، جو پارٹی چھوڑ گیا، اس کے خلاف کوئی کیس نہیں بنا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کچھ نہ کچھ گڈ ول تو وہ بھی دکھائیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں تک کروائی نہیں جاتیں، یہ ملاقات ان کا حق ہے۔

Leave a reply