ہم فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،وارث بیگ

0
5

شوبزانڈسٹری کےمعروف گلوکاروارث بیگ نےکہاہےکہ جب ہمارے ملک میں مصیبت آئے تو ہم صرف 7 لاکھ فوجی نہیں ہوتے، ان فوجیوں کے پیچھے 25کروڑ کی عوام بھی فوج بن جاتی ہے، ہم فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں ‘ ۔
حال ہی میں گلوکاروارث بیگ کانجی ٹی سےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ اگر اس بار بھارت نے پاکستانی سرحد پار کرنے کی کوشش کی یا پھر جو پانی پر دہشتگردی کی جارہی ہے تو اس بار بھارت جان لے اس کیلئے چائے کے ساتھ پکوڑے اور پٹاخہ سموسوں کا بھی انتظام ہوگا ۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئے ان کامزیدکہناتھاکہ بھارتی فضائیہ کا پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن جب بارڈر کراس کرکے پاکستان آیا تھا تو ہم نے اُن کو چائے پلائی تھی ، ایک ایسی چائے جس کا ذکر انہوں نے بھارت جاکر بھی کیا تھا۔
گلوکار وارث بیگ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کو بتانا چاہتا ہوں کہ جب ہمارے ملک میں مصیبت آئے تو ہم صرف 7 لاکھ فوجی نہیں ہوتے، ان فوجیوں کے پیچھے 25کروڑ کی عوام بھی فوج بن جاتی ہے، ہم فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں ۔

Leave a reply