ملک کے معاشی استحکام کی نئی بنیادرکھ رہےہیں،وزیرخزانہ

0
25

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےکہاہےکہ ملک کے معاشی استحکام کی نئی بنیادرکھ رہےہیں۔

اسلام آبادمیں تقریب سےخطاب کرتےہوئےوفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کاکہناتھاکہ وزیراعظم کی لیڈرشپ میں ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہے، ملک کے معاشی استحکام کی نئی بنیادرکھ رہےہیں،پاکستان نےمالی سال میں سرپلس24سال بعدحاصل کیا،افراط زر38فیصدسےکم ہوکر5فیصدپرآگیا،پالیسی ریٹ22 فیصدسےکم ہوکر13فیصدپرآگیا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ مقامی اورغیرملکی سرمایہ کاروں کےاعتمادمیں اضافہ ہواہے ،پاکستان کی سٹاک ایکسچینج نئےریکارڈقائم کررہی ہے،ڈیفالٹ ریٹ میں 93 فیصدکمی ہونابڑی کامیابی ہے،پائیدارترقی کیلئےمعاشی استحکام ناگزیر ہے ،ہوم گرون نیشنل ایکشن پلان میں ہرپہلوکاتفصیلی جائزہ لیاگیا،نجی شعبےکی حوصلہ افزائی اورسرمایہ کار ی میں اضافہ کرناہے۔
محمداورنگزیب کاکہناتھاکہ ہم منصوبہ بندی سےنکل کرعملی معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہیں،1991میں نوازشریف نےمعاشی ترقی کاایجنڈادیاجسےاب دوبارہ شروع کرناہے،ہماری ترجیح سستی توانائی اوربرآمدات کافروغ ہے،قرض واجبات میں نمایاں کمی ہوئی،سماجی شعبےکی ترقی کیلئےزیادہ فنڈزدستیاب ہوں گے،نجکاری کےعمل میں تیزی لائی جارہی ہے۔

Leave a reply