ہم پوچھتےہیں ترامیم عدلیہ کی آزادی کیلئے ہیں یاکنٹرول کیلئے،حافظ حمداللہ
جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ہم پوچھتےہیں ترامیم عدلیہ کی آزادی کیلئے ہیں یاکنٹرول کرنےکےلئے، پوری حکومت مولانا کی ہاں اور ناں پر کھڑی ہے۔
نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتےہوئے رہنماجمعیت علمااسلام (ف)حافظ حمداللہ کاکہناتھاکہ وہ قانون سازی ہونی چاہیے جو ملک اور عوام کے مفادمیں ہو، آئینی ترامیم کیا ہیں، اگریہ آئینی ترامیم ملکی مفاد میں کی جارہی ہے تو اس کو چھپایا کیوں جارہا ہے؟ یہ کس قسم کی ترامیم ہیں جو کابینہ، وزرا اور اتحادیوں اور اپوزیشن سے بھی چھپائی جاتی ہیں؟ یہ ترامیم عدلیہ کی آزادی کےلیے ہیں یا اس کوکنٹرول کرنے کےلیے؟
حافظ حمداللہ کامزیدکہناتھاکہ پوری حکومت مولانا کی ہاں اور ناں پر کھڑی ہے، مجوزہ حکومتی آئینی ترامیم ہیں کیا، اس کا نہ حکومت کو پتا ہے اور نہ اپوزیشن جماعتوں کو، حتیٰ کہ اتحادی جماعتوں اور کابینہ ارکان سے بھی آئینی ترامیم کو چھپایا جارہا ہے۔ہم پوچھتے ہیں یہ ترامیم عدلیہ کی آزادی کے لیے ہیں یا عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے ؟ ہم انتظار کرتے رہے مگر مسودہ نہیں دکھایا گیا اگر حکومت مسودہ شیئرکرے تواس پرہم اپنا جواب دیں گے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔