ہم کرسیوں والے نہیں ،چیلنج دیتا ہو ں کہ لگاؤ گور نر راج،گنڈاپور

0
11

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنےکہاہےکہ ہم کرسیوں والے نہیں ہیں ،چیلنج دیتا ہو ں کہ لگاؤ گور نر راج، اس وقت سے ڈرو جب ہم یہ کہیں کہ ہم بھی گولی کا جواب گولی سے دیں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کاپشاورصوبائی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہےکہناتھاکہ پاکستان میں آئین کی پاسداری کا مقصد حاصل کر کے ہی دم لیں گے،عوام اپنے حق کے لیے آئین کے مطابق پر امن ہو کر نکلیں، لیکن جب یہ سمجھو کہ تمہارا پرامن رہنا کمزوری بن رہا ہے تو عمران خان سے بھی کہوں گا کہ آئندہ پرامن رہنے کا نہ کہنا۔
علی امین گنڈاپورکامزیدکہناتھاکہ ہمیں عمران خان کی رہائی چاہیے اور جلد سے جلد چاہیے۔ ایک پر امن جماعت پرامن طریقے سے اپنے لیڈر کی رہائی کے لیے نکلتی ہے، پر امن احتجاج کے شرکاء پر گولیاں برسانا شروع کر دیا جاتا ہے۔ اسوقت سے ڈرو جب ہم یہ کہیں کہ ہم بھی گولی کا جواب گولی سے دیں گے،اگر تم نے فسطائیت جاری رکھی تو پھر ہم بھی گولی کا جواب گولی سے دینے کے لیے تیار ہو کر آئیں گے، پھر بتائیں گے کہ بھاگتا کون ہے۔
اُن کاکہناتھاکہ اسلام آباد کے چوکوں پرمجھ پر فائر کیے گئے، عمران خان نے حکم دیا کہ ڈی چوک پہنچیں، ہم پر براہ راست کئی بار قاتلانہ حملے ہوئے، چائنا چوک اور ڈی چوک میں فائرنگ کی گئی، اپنی نسلوں کو محفوظ کرنے کے لیے ہمیں انقلاب لانا ہوگا۔
علی امین گنڈاپورکامزیدکہناتھاکہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ کرسی نہیں عزت اور خودداری چاہیے ۔ہم کرسیوں والے نہیں ہیں،گورنر راج لگانا ہے تو لگاؤ، کیا ہمارا خون سفید ہے ، دہشت گردی کا مقابلہ ہم کریں،گورنر ہاؤس سے ڈراتے ہو، چیلنج دیتا ہو ں کہ لگاؤ گور نر راج۔
یادرہےکہ جمعرات کوحکومتی ذرائع کاکہناتھاکہ وفاقی کابینہ کےاجلاس میں اکثریت نےخیبرپختونخوامیں گورنرراج لگانےکی حمایت کی تھی۔

Leave a reply