ہواؤں کا رخ ایک بار پھر لاہور کی طرف ہونےسےشہرمیں سموگ کے خطرات منڈلانےلگے،حکومت نے شہریوں سے احتیاط اور سموگ سے بچاؤ کی تدابیر پر عملدرآمد کی اپیل کردی۔
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کاعوام سےاپیل کرتےہوئے کہناتھاکہ دوپہر کے بعد مشرق سے مغرب کی طرف چلنے والی ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے کی امید ہے، شہری ماسک لازمی پہنیں اجتماعی کاوشوں سے ہی ہر شہری کی زندگی کا تحفظ کر سکتے ہیں۔
مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سموگ زیروٹالرنس پالیسی کے تحت پنجاب بھر میں کارروائیاں تیزکردی گئیں،حکومت پنجاب عوام کو ایک صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔محکمہ تحفظ ماحول کے صبح کے اوقات میں تعلیمی اداروں میں چھاپے ،نجی کالج سمیت متعدد کو نوٹسز جاری۔
اُن کاکہناتھاکہ لاہور کے انٹری پوائنٹس پر HTV کا داخلہ سختی سے بندہے ،اسکوارڈز چوبیس گھنٹے الرٹ ہیں ،134 HTV کا داخلہ روکا گیا۔ اسکوارڈز لکھوڈیر،شاہدرہ،ملتان روڈ،ٹھوکر نیاز بیگ ،گجومتہ ،سگیاں اور بادامی باغ کے داخلی راستوں پرناکے لگا کر ہیوی ٹریفک کے داخلے کو روکنے کے لیے بلاناغہ رات بھرمسلسل نگرانی کررہے ہیں ۔
سینئروزیرکامزیدکہناتھاکہ سموگ رولز کی خلاف ورزی پرڈی جی خان میں 2 ،،لودھراں میں 2،،جھنگ میں 3 ،،وہاڑی میں3اور ملتان میں 1 نان زگ زیگ بھٹوں کو گرا دیاگیا،ایمشن کنٹرول سسٹم نصب نہ کرنے کے باعث وہاڑی میں 1فیکٹری مسمار ،لاہور میں 12اور باقی اضلاع میں10 صنعتی یونٹس سیل کردیے گئے۔ای پی اے نے لاہور کے داخلی راستوں پر گردوغبار سے بچاؤ کے لیے 363مٹی اور ریت کی ٹرالیوں کی انسپیکشن کی اور اپنی موجودگی میں SOPs پر عملدرآمد کروایا۔
مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں لاہور میں 12 انڈسٹریل یونٹس سیل جبکہ 3فیکٹریوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئیں ، دھواں دیتی 1426 گاڑیوں اور92 ترپال کے بغیرریت کی ٹرالیوں کے خلاف ایکشن لیتےہوئے120گاڑیاں بند کردیں گئیں۔گرین لاک ڈاؤن ایریا میں کمرشل جنریٹرز کی انسپیکشن اور پانی کا چھڑکاؤ جاری ہے۔ عوام سے درخواست ہے کہ حکومتی اداروں سے تعاون کرکے سموگ کے خلاف اس جنگ میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ہم سب مل کر ہی ایک محفوظ اور صحت مند پنجاب کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔
اُن کاکہناتھاکہ ستھرا اور صحت مند ماحول ہرشہری کا حق ہے،حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور ماحول دوست طرزِ زندگی اپنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ہم سب کی مشترکہ کوششیں ہی اس مسئلے کا حل ہیں۔حکومت اپنے فرائض انجام دے رہی ہے، لیکن کامیابی تب ممکن ہے جب عوام بھی ساتھ دیں۔ ایک صاف اور سرسبز پنجاب ہماری ترجیح اور وعدہ ہے۔ ماحولیاتی تحفظ اور عوامی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔