ہیٹی سے ٹرکس اور کایکوس جزائر جانے والی ایک کشتی میں المناک آتشزدگی سے40افرادہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 80 سے زائد افراد سوار تھے۔جس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،جودیکھتےہی دیکھتےہرطرف پھیل گئی۔
بیان کے مطابق ہیٹی کے کوسٹ گارڈ نے 41 افراد کو بچا لیا۔
آئی او ایم کے سربراہ گریگوئیر گڈسٹین نے اس المناک واقعے کی ذمہ داری ہیٹی کے سکیورٹی حکام پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیٹی کی سماجی و اقتصادی صورت حال تشویشناک ہے جس کی وجہ سے لوگ انتہائی قدم اٹھانے پرمجبور ہورہے ہیں۔
غربت زدہ کیریبین ملک سے شہریوں کی ہجرت کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے، جن میں ہزاروں لوگ قابض جرائم پیشہ گروہوں کے تشدد سے بچنے کیلئے ملک سے نکل رہے ہیں۔
ٹرمپ نےانوکھااعزازاپنےنام کرلیا
نومبر 21, 2024برطانیہ میں شدیدبرفباری اور سردی، ہر طرف سفیدی چھا گئی
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔