یااللہ خیر!ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

0
22

ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئےگئے،لوگ خوف کےمارےکلمہ طیبہ کا وردکرتےہوئے عمارتوں سےباہرنکل آئے۔
اسلام آباسمیت پنجاب اورخیبرپختوتخوا میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکےمحسو س کئے گئے۔
لاہور، ملتان، فیصل آباد، میانوالی اور بھکر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے کمالیہ، خانیوال، بھلوال، چنیوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، سرگودھا اور جھنگ میں محسوس کیے گئے۔
ساہیوال، چیچہ وطنی، پھولنگر، میانوالی، تلہ گنگ، چکوال، جہانیاں، ظفروال، بھیرہ، خوشاب اور میاں چنوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
پشاور،سوات ،دیر،مالاکنڈ،بونیرودیگرعلاقوں میں زلزلےکےشدیدجھٹکےمحسوس کئےگئے۔
زلزلےسےعمارتیں لرزاُٹھی،لوگ خوف کےمارےکلمہ طیبہ کاورد کرتےہوئےعمارتوں سےباہرنکل آئے۔ابھی تک زلزلےسےکسی قسم کےجانی ومال نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زیرِ زمین زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی ہے جس کا مرکز ڈی جی خان کے قریب تھا۔

Leave a reply