یااللہ خیر!پاکستان کےمختلف علاقوں میں زلزلےکےشدیدجھٹکے

0
5

یااللہ خیر!وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،لاہوراورپشاورسمیت ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکےمحسوس کئےگئے۔لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
زلزلےکےباعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیالوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئےگھروں اور دفاتر سے باہرنکل آئےابتدائی طورپرکسی قسم کےجانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،پنجاب اورخیبرپختونخواکےمختلف علاقوں میں  شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئےگئے۔
اسلام آباد،راولپنڈی،مری،گجرات ،لاہوراورمضافات میں بھی زلزلےکےجھٹکے محسوس کیےگئے،،فیصل آباد ،میانوالی، سرگودھا،چنیوٹ اورپنڈی بھٹیاں کےشہر بھی زلزلے سے لرز گئے۔
پشاورسوات،ایبٹ آباد،میرپور،اٹک،صوابی ،مانسہرہ،نوشہرہ،مردان،اسکردو میں زلزلےکےجھٹکے محسوس کئےگئے جبکہ کوہاٹ ،لوئردیر،پنڈدادنخان ،چارسدہ، خیبر، شانگلہ،بٹگرام ،گلگت ،اپردیر ،ملاکنڈ، چترال اورگردونواح میں زلزلے کے زور دارجھٹکے محسوس کیےگئے۔دیربالا،ہری پور،خان پوراور ٹیکسلا  کےشہرزلزلےسےلرزاٹھے۔
زلزلہ پیمامرکزکےمطابق زلزلےکی شدت5.9ریکارڈکی گئی،جبکہ زلزلےکی زیرزمین گہرائی 94کلو میٹرریکارڈکی گئی اورزلزلےکامرکزافغانستان اورتاجکستان کی سرحدتھا۔

Leave a reply