یاسرحسین نےایک سےزیادہ شادیوں پررائےدیدی

0
100

پاکستان شوبزانڈسٹری کےاداکاریاسرحسین نےایک سےزیادہ شادیوں پررائےدیتےہوئےکہاکہ اگر کسی مرد کی دوسری شادی ہو تو اس میں عورتوں کا کردار زیادہ ہوتا ہے۔
حال ہی میں اداکاریاسرحسین نےایک نجی چینل کےپروگرام میں بطورمہمان شرکت کی۔جہاں پران سے مختلف قسم کےسوال وجواب کیےگئے۔جن کے انہوں نےبڑےہی دلچسپ جواب دئیے۔
میزبان نےاداکارسےایک سےزیادہ شادیوں کےبارےمیں سوال کیاتو یاسر حسین نےجواب دیاکہ ذاتی طورپر چارشادیوں کےحق نہیں ہوں، میں نے جس سے محبت کی اسی سے شادی کی، اب کسی اور عورت کو دیکھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اگر کسی مرد کی دوسری شادی ہو تو اس میں عورتوں کا کردار زیادہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی عورت چاہتی ہے کہ وہ ایسے مرد سے شادی کرے جو مالی طور پر مستحکم ہو، بچوں کا خیال رکھ سکے اور زندگی کی سہولیات دے سکے، جب وہ ایسا مرد دیکھتی ہے تو وہ خوشی خوشی دوسری بیوی بننے کو تیار ہو جاتی ہے۔میں کئی ایسی خواتین کو ذاتی طور پر جانتا ہوں جو یہ جانتے ہوئے بھی کہ مرد شادی شدہ ہے، اس سے شادی پر آمادہ ہو گئیں، بعض اوقات تو ایسی عورتیں پہلی بیوی کو طلاق دلوانے کی بھی کوشش کرتی ہیں۔

Leave a reply