یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نےپی آئی اےفلائٹ آپریشن پرپابندی اٹھالی

0
10

یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نےپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)فلائٹ آپریشن سےپابندی اٹھالی۔
یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی  ایاسا نےوزارت ہوابازی اورپی آئی اےانتظامیہ کوباضابطہ آگاہ کردیا۔
ذرائع کےمطابق پی آئی اےکاآئندہ2ہفتوں میں پیرس کےلئےفلائٹ آپریشن بحال ہوگا،پی آئی اےیورپ کےلئے بوئنگ777طیارےآپریٹ کرےگی ،پی آئی اےکی برطانیہ کےلئےبھی فلائٹ آپریشن کی تیاریاں مکمل ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کاپی آئی اےکی پروازوں پرپابندی کے خاتمے کا خیر مقدم کرتےہوئےکہناتھاکہ پابندی اٹھنےسےپی آئی اےکی ساکھ مستحکم ہوگی اورمالی فائدہ بھی ہوگا،پی آئی اےپروازوں پرپابندی کاخاتمہ پاکستان کی کامیاب پالیسیوں کامظہرہے،یورپ میں رہنےوالےپاکستانیوں کےلئے ہوائی سفرمیں آسانی پیداہوگی۔
وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ وزیردفاع خواجہ آصف،وزارت ہوابازی،پی سی اےاےاورپی آئی اےانتظامیہ کومبارکباددیتاہوں۔
وزیردفاع خواجہ آصف کاکہناتھاکہ پابندی اٹھنےسےپی آئی اےکےنجکاری کےعمل میں آسانی ہوگی،پی آئی اےکی دیگرپروازوں سےریٹنگ بہترہوئی ہے،امیدہےپی آئی اےسےبرطانیہ اوردیگرممالک کی عائدپابندی ہٹ جائےگی۔
خواجہ آصف کامزیدکہناتھاکہ انشااللہ پاکستان دوبارہ ایوی ایشن انڈسٹری میں مقام حاصل کرےگا،پی ٹی آئی دورمیں پابندی لگی ہمیں محنت کرتےہوئے4سال لگےاب کامیابی ملی۔

Leave a reply