یورپی ملک نے پاکستانیوں کیلئے مستقل رہائش کے دروازے کھول دیے

سیاحوں کیلئے خوشخبری،اہم یورپی ملک نے پاکستانیوں کیلئے مستقل رہائش کے دروازے کھول دیے۔
فرانس کے کنارے پر واقع موناکو ایک چھوٹا، مگر نہایت پرکشش ملک ہے، جو اپنی امارت اور لگژری لائف کیلئے مشہور ہے۔موناکو کی سب سے بڑی کشش یہ ہے کہ یہاں ذاتی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں لگتا، نہ ہی سرمایہ پر، نہ جائیداد پر اور نہ ہی وراثتی دولت پر زیادہ بوجھ ڈالا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے سیاح یہاں رہنے کے خواہشمند ہیں۔
موناکو مستقل رہائش یعنی پرمننٹ ریزیڈنسی کا ایک پروگرام پیش کرتا ہے، جس کے ذریعے آپ نا صرف موناکو میں سکونت اختیار کر سکتے ہیں ،بلکہ کام کرنے اور کاروبار کرنے کے مواقع بھی حاصل کرتے ہیں۔ یہ رہائشی کارڈ پہلے ایک سال کیلئے جاری کیا جاتا ہے، بعد میں یہ کارڈ سال بہ سال بڑھایا جاتا ہے اور کچھ عرصے بعد لمبے دورانیے کیلئے ملتا ہے۔
دس سال کی مسلسل سکونت کے بعد آپ کو خصوصی پرولیجڈ ریزیڈنس کارڈ دیا جاتا ہے۔موناکو کو کاروبار اور مالیاتی سرگرمیوں کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ یہاں رہائش اختیار کرنے کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ شینگن زون کے 26 یورپی ممالک میں آزادانہ سیر و سیاحت بھی کر سکتے ہیں۔