یورپی ممالک کا آبنائے ہرمز میں کسی بھی فوجی کارروائی میں حصہ لینے سے انکار

0
9

یورپی ممالک نے آبنائے ہرمز میں کسی بھی فوجی کارروائی میں حصہ لینے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ ایران سے جاری کشیدگی میں براہِ راست شامل نہیں ہونا چاہتے۔
یورپی یونین کے اجلاس کے دوران جرمنی کے وزیر خارجہ یوهان واڈیفل نے کہا کہ ان کا ملک موجودہ تنازع میں کسی فوجی مشن کا حصہ بننے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل کو اپنی حکمت عملی اور اہداف سے متعلق اتحادیوں کو واضح طور پر آگاہ کرنا چاہیے۔
جرمنی کے وزیر دفاع بورس پسٹوریئس نے بھی اس مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک فوجی کارروائی میں شامل نہیں ہوگا، تاہم آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری راستے کو یقینی بنانے کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے بھی کہا کہ ان کا ملک اس تنازع کو نیٹو مشن نہیں سمجھتا اور کسی بڑی جنگ میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتا، البتہ اتحادیوں کے ساتھ مختلف آپشنز پر مشاورت جاری ہے۔

Leave a reply