یورپی یونین سےتجارت میں خسارہ ہورہاہے،ٹیرف دوگناکریں گے،ٹرمپ

0
12

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ یورپی یونین سےتجارت میں خسارہ ہورہاہے،ٹیرف دوگناکریں گے۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاڈیووس ورلڈاکنامک فورم میں خطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ اس ہفتےحلف اٹھانےکےبعدامریکہ میں عقل کی انقلاب بنیادرکھ دی،غیرملکی کمپنیاں امریکہ میں مصنوعات بنائیں یاپھرٹیرف کاسامناکریں،کاروباری رہنماؤں کوپیغام ہےکہ امریکہ میں مصنوعات تیارکریں،سب سےکم ٹیکس دیں ،امریکہ میں مہنگی الیکٹرک گاڑیوں کےمنصوبےکوروک دیا،اوپیک اورسعودی عرب یوکرین جنگ کےخاتمےکےلئےتیل کےنرخ کم کریں۔روس نےتیل کےمنافع سےیوکرین جنگ کوبھڑکایا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ روس اوریوکرین کےدرمیان جنگ بندی کےلئےکوششیں جاری ہیں،نیٹوجی ڈی پی کا5فیصددفاعی بجٹ پرخرچ کرے،امریکہ مینوفیکچرنگ سپرپاور،اےآئی اورکرپٹوکرنسی کامرکزبنےگا،کارپوریٹ ٹیکس کو15فیصدتک نیچےلےآئیں گے،یورپی یونین سےتجارت میں خسارہ ہورہاہے،ٹیرف دوگناکریں گے،چین کےساتھ خسارہ کم کرنےکےلئے لیول پلیئنگ فیلڈچاہتےہیں،بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں کی وجہ سےامریکہ کوبدترین مہنگائی کاسامنا کرنا پڑا ،بائیڈن انتظامیہ غیرقانونی تارکین وطن کےمسائل سےنمٹنےمیں ناکام ہوئی۔

Leave a reply