یومِ استحصال: صدرمملکت اوروزیراعظم کاکشمیریوں کی جدوجہدآزادی کو خراجِ تحسین

0
3

یومِ استحصال پر صدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کو خراجِ تحسین پیش کرتےہوئے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کی۔
یوم استحصال کےموقع پر صدرمملکت آصف علی زرداری کااپنےپیغام میں کہناتھاکہ آج بھارت کے غیر قانونی اوریکطرفہ اقدامات کو6برس مکمل ہورہےہیں،بھارت نے5اگست2019کوجموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی،بھارتی اقدام کامقصدمقبوضہ جموں وکشمیرکی متنازع حیثیت کوبدلناتھا ،غیر کشمیریوں کوووٹرلسٹ میں شامل کرنا،ڈومیسائل دینابھارتی حکمت عملی ہے،5اگست 2019کے بعد بھارت نےمقبوضہ جموں وکشمیرمیں جبرواستبدادمیں اضافہ کیا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ کشمیریوں کواپنےہی وطن میں بےاختیاربنانےکی کوشش کی جارہی ہے،کشمیری عوام دھمکیوں ،بلاجوازگرفتاریوں اورمحاصروں کاشکار ہیں، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پاکستانی عوام کےلئےباعث فخرہے،پاکستان کشمیریوں کےحقوق کیلئےسیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھےگا۔
وزیراعظم شہبازشریف کایوم استحصال کےحوالےسےپیغام:
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ حکومت اورمیں کشمیریوں سےپاکستانی عوام کی یکجہتی کااعادہ کرتےہیں،5اگست2019سےبھارت کےغیرقانونی اقدامات کی مذمت کرتےہیں،یوم استحصال امن اور استحکام کومستردکرنےاوربھارتی بربریت کی یاددہانی ہے،جموں وکشمیرپربھارت کےقبضےکوبرقرارنہیں رکھاجاسکتا ،بھارت نےریاستی دہشت گردی میں8دہائیوں سےدوگنااضافہ کردیا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ کشمیری عوام نےناقابل یقین وقارکےساتھ اس ظلم کوبرداشت کیا،آج کادن کشمیری عوام کےقربانی کےجذبےکوسلام پیش کرنےکادن ہے، کشمیری قیادت کوخاموش کرنےکی کوششیں بھارت کے ایجنڈےکاحصہ ہیں،شبیرشاہ،یاسین ملک اورمسرت عالم کی قیدکشمیریوں کوکمزورنہیں کرسکتی،بھارتی قبضےکےدوران کشمیریوں کی مزاحمت کشمیری عوام کےحوصلےکاثبوت ہے۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ جموں وکشمیرپربھارت کاغیرقانونی قبضہ خطےکایقینی تنازع ہے،اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق کشمیریوں کاآگےبڑھنےکاراستہ ہے،جموں وکشمیرکےتنازع کےحل کی تلاش ہماری خارجہ پالیسی کااہم ستون ہے،عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کےجرائم کوروکے ،بھارت5اگست2019کےیکطرفہ اورغیرقانونی اقدامات کوواپس لے،جموں وکشمیرپرسلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمدکروایاجائے،پاکستان کشمیریوں کےحق خودارادیت کےحصول تک سفارتی حمایت کااعادہ کرتاہے۔

Leave a reply