یوم استحصال کشمیر پر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوا ،مولانا فضل الرحمان

0
3

سربراہ جمعیت علما اسلام(ف) مولانافضل الرحمان نےکہاہےکہ یوم استحصال کشمیر پر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوا ۔
یوم استحصال کشمیر پر جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا پیغام میں کہناتھاکہ 5 اگست کو ہمیشہ یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا ۔ 75 سال سےکشمیریوں پر ہونیوالے مظالم اقوام عالم کی خاموشی معنی خیز ہے ۔
مولانا فضل الرحمان کامزیدکہناتھاکہ یوم استحصال کشمیر پر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوا ۔بھارتی مظالم کیخلاف کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں ۔کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔

Leave a reply