
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ یوم تکبیرہماری قومی سلامتی ،خودداری اور اتحادکادن ہے۔
یوم تکبیرپراپنےپیغام میں وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ یوم تکبیرپرپوری قوم کودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتاہوں،پاکستان ایٹمی قوت ہے27برس مکمل ہونےپرقوم کوسلام پیش کرتا ہوں،بھارت کی بلاجوازجنگ میں 6سے 10مئی تک کی فتح پرپوری قوم کومبارکباددیتاہوں،اللہ تعالیٰ نےہمیشہ پاکستانی قوم کواپنےخصوصی کرم سےسربلندفرمایا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ یوم تکبیرہماری قومی سلامتی،خودداری اوراتحادکادن ہے، بھارت کےپانچ دھماکوں کے جواب میں ہم نےچھ دھماکےکیے ، قومی مفادات کےتحفظ کےلئےکسی دباؤیالالچ کوخاطرمیں نہیں لایاگیا، ذوالفقارعلی بھٹوسے نوازشریف تک سب کوقوم سنہری حروف میں یادرکھےگی،چاغی کےپہاڑوں سے بلند ہونےوالی اللہ اکبرکی صداآج بھی گونج رہی ہے،پاکستان کےایٹمی پروگرام کےتمام معماروں کوقوم کی طرف سےسلام پیش کرتاہوں ،قوم نےجوہری پروگرام کی تکمیل کےلئےبےپناہ قربانیاں دیں۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ مسلح افواج نےنیوکلیئراثاثوں کی بھرپورحفاظت کی ،انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں،پاکستانی قوم نےہمیشہ ناممکن کوممکن بناکردکھایا ہے، یوم تکبیرہمارے اتحاد اور خود مختاری کے تحفظ کےعہدکادن ہے،پاکستان کومعاشی قوت بنائیں گے اور دنیا میں اس کااصل مقام دلائیں گے،پاکستان پائندہ باد۔
پاکستان کی ایٹمی صلاحیت امن کی ضامن ہے ،صدرمملکت
مئی 28, 2025یوم تکبیر: پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 27 سال مکمل
مئی 28, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔