یوم تکبیر قومی وقار، خودمختاری اور ناقابلِ تسخیر دفاع کا دن ہے، ایم ڈی سیف سٹی

ایم ڈی سیف سٹی نےکہاہےکہ آج کادن قومی وقار، خودمختاری اور ناقابلِ تسخیر دفاع کا دن ہے۔
(عتیق ملک سے) 28 مئی پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 27 سال مکمل ہونےپرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں یوم تکبیر کے حوالے سے خصوصی تقر یب کاانعقادکیاگیا۔یومِ تکبیر کی مناسبت سے سیف سٹیز ہیڈکوارٹرز کی ڈیجیٹل وال پر قومی پرچم اور خصوصی ویڈیو لگائی گئی ۔
سیف سٹی افسران و سٹاف کی جانب سے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے پر قومی قیادت اور افواجِ پاکستان کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پرایم ڈی سیف سٹی کاکہناتھاکہ آج کا دن قومی وقار، خودمختاری اور ناقابلِ تسخیر دفاع کا دن ہے،اس سال یوم تکبیر بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں کامیابی کی خوشی کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ سیف سٹیز اتھارٹی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔یوم تکبیر کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں جاری تقاریب، ریلیوں کی سیف سٹی کیمروں سے سرویلنس جاری ہے۔
عمران خان کی ویڈیولنک پیشی،عدالت کےایس اوپیزجاری
ستمبر 18, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
خلیل الرحمان قمرکوہنی ٹریپ کیس میں اہم پیشرفت
اگست 3, 2024 -
بالآخر9 مئی کےماسٹرمائینڈنےمنصوبہ بندی کااعتراف کرلیا،مریم نواز
جولائی 23, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔