یوم یکجہتی کشمیر: حکومت کا 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

0
2

طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری، حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو تعلیمی اداروں سمیت عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق 5 فروری کو تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔
یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے تاکہ کشمیری عوام کے حقوق کے لیے عالمی سطح پر آواز اٹھائی جا سکے اور بھارتی حکومت کے جبر کا شکار کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔ پاکستان میں یہ دن کشمیریوں کے حق میں اظہارِ یکجہتی کے طور پر اہمیت رکھتا ہے۔

Leave a reply