یونائیٹڈ نیشن لیونگ انڈس پراجیکٹ ٹیم کی ایل ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس آمد
پاکستان ٹوڈے: سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی وفد سے ملاقات،کمپنی کی ورکنگ، چلنجز اور فیوچر پلاننگ پر تفصیلی گفتگو
تفصیلات کے مطابق انچارچ مانیٹرنگ شعیب ڈار کی شرکاء کو کمپنی پراجیکٹ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال بارے بریفنگ, جی ایم پلاننگ ڈاکٹر کامران کی جانب سے لینڈ فل سائٹ، اربن فارسٹ، سولر پارک پراجیکٹس بارے بریفنگ۔
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پاکستان بھر کے لیے ویسٹ مینجمنٹ کا ماڈل نظام ہے، ڈپٹی سی ای او محمد اورنگزیب سمیت دیگر افسران بھی موجود، اقوامِ متحدہ کی لیونگ انڈس پراجیکٹ ٹیم پاکستان میں ماحول دوست اقدامات کے تحت وسیع منصوبوں پر کام کرنے کے لیے پالیسی مرتب کر رہی ہے۔
وفدکی آمد کا مقصد حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر پاکستان میں ویسٹ مینجمنٹ کے لیے بہترین انفراسٹرکچر پر کام کرنا ہے، ویسٹ ٹو انرجی، ویسٹ سیگریگیشن اور ری سائیکلنگ کے منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے شراکتی اقدامات کیے جائے گے۔
یونائیٹڈ نیشن لیونگ انڈس اور ایل ڈبلیو ایم سی کمیونٹی موبلائزیشن ونگ پلاسٹک ری سائیکلنگ اور پلاسٹک کے استعمال میں کمی لانے کے لیے مل کر عوامی آگاہی مہم چلائیں گے۔
وی پی این پرپابندی کامعاملہ:عدالت نےجواب طلب کرلیا
نومبر 22, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
Copyright Pakistan Today. All Rights Reserved. ©